ہومدنیافرانس نے پاکستان کو بڑی سہولت دیدی،اہم معاہدہ طے پا گیا

فرانس نے پاکستان کو بڑی سہولت دیدی،اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اورفرانس کے درمیان کریڈٹ سہولت کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر دستخط فرانسیسی سفیر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور نے کیے۔فرانس کی پاکستان میں این ٹی ڈی سی کےمنصوبوں کیلئے18کروڑ یورو قرض میں توسیع کردی۔

وزارت اقتصادی امورڈویژن نےکہا 180 ملین یورو کا قرض نرم شرائط پرمبنی ہے، سیالکوٹ، عارف والا اور وہاڑی میں بجلی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹارگٹڈ علاقوں میں نئے سب سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔