اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کو وفاقی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا،وہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پیشی کیلئے آئے تھے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی،پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کو دیگر مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
