اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا،
سیشن عدالت نےتفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی
گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کیا تھا۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کر رہی ہے، میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ ہی لیک کیں، بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
ٹک ٹاکر صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
