ہومپاکستانوزیراعظم سے ن لیگی رہنماوں کی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم سے ن لیگی رہنماوں کی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم سے ان کی ماڈل ٹاون رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والوں میں سابق اراکین صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد اور میاں مجتبی شجاع الرحمان شامل تھے۔ملاقات میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان نے بھی ملاقات کی۔لیسکو چیف نے وزیراعظم کی ہدایت پر گرمیوں میں لیسکو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ چئیرمین لیسکو خود سارے عمل کی نگرانی کریں، ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویثرن اور سیکریٹری ٹو پی ایم پر مشتمل کمیٹی چیئرمین کے اشتراک سے مسائل کا حل کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لیسکو چیئرمین کو عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سیاسی رہنماوں کی لاہور میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وزیرِ اعظم سے سابق ارکان قومی اسمبلی سردار غلام عباس، عبدالغفار ڈوگر اور سابق رکن اسمبلی صوبائی اسمبلی مہوش سلطانہ نے ملاقات کی، ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔