اسلام آباد،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ کم عمر بچوں کی تعداد میں اضافہ بدستورجاری ہے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او)کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے،ڈی ایچ او رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا کے مشتبہ 9076 بچوں کے ٹیسٹ کئے گئے اور اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
