اسلام آباد، چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، اور آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے والی ویکیسن میں سائنوویکسین کی پہلی کھیپ بھی شامل ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنو فارم اور سائنوویک ویکسین پر مشتمل 20 لاکھ خوراکیں 21 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچیں گی، 20 لاکھ ویکیسن ڈوز میں سے 15 لاکھ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں جب کہ 5 لاکھ ویکیسن ڈوز چین کی طرف سے بطور تحفہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مئی کے شروع پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ویکیسن کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔
