اسلام آباد:مالی بحران کا شکار صنعت کاروں کو اچھی خبرمل گئی، حکومت نیبجٹ سے قبل تیس ارب کے ریفنڈز جاری کر دیے۔حکومت نے فیصل آباد کے صنعتکاروں کو30ارب کے ریفنڈزجاری کردیے ہیں، چیئرمین پی ایچ ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ریفنڈزجاری کیے گئے، ریفنڈز ملنے سے گرتی ہوئی ایکسپورٹ کو سہارا ملے گا۔اس سے قبل وزیراعظم نے نوجوانوں،خواتین،کسانوں کی ترقی کے انقلابی پروگرام بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی۔
، بجٹ 24-2023 میں نوجوانوں، خواتین، زرعی ٹیوب ویلز سے متعلق خصوصی منصوبوں کے لیے رقم مختص کی گئی۔نوجوانوں کو بلاسود قرض ملیں گے، تعلیم اور اسپورٹس انڈامنٹ فنڈ بنائے جائیں گے۔ پنجاب انڈامنٹ فنڈ کی طرز پر پاکستان انڈا منٹ فنڈ برائے تعلیم قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس فنڈ سے ملک بھر کے ذہین لیکن غریب طلبا وطالبات کو وظائف دئیے جائیں گے۔
