ہومبریکنگ نیوزسردار تنویر الیاس وعدے کے باوجود ق لیگ میں شامل کیوں نہیں ہوئے، تفصیلات سب نیوز پر

سردار تنویر الیاس وعدے کے باوجود ق لیگ میں شامل کیوں نہیں ہوئے، تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس وعدے کے باوجود ق لیگ میں شامل کیوں نہیں ہوئے اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔نیوز ون کے پروگرام میں اس حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے تجزیہ کار کاشف رفیق نے بتایا کہ سردار تنویر الیاس نے خود خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ق لیگ سے رابط کیا ، ق لیگ شمالی پنجاب کے صدر چوہدری انصر فاروق سے ابتدائی گفتگو کرنے کے بعد چوہدری سرور کے ساتھ ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد اگلے روز سردار تنویر الیاس اور چوہدری سرور لاہور روانہ ہوئے جہاں انکی ملاقات چوہدری شجاعت حسین سے کروائی گی ، ملاقات میں سردار تنویر الیاس نے بتایا کہ انکے پاس سترہ منحرف ایم این ایز اور کئی ایم پی ایز موجود ہیں جس پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ان ارکان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرنی چاہیے جو کہ فائنل ہوگیا بعد ازاں سردار تنویر الیاس نیوز کانفرنس میں چوہدری سرور کی ساتھ خفگی کا اظہار کرکے وہاں سے چلے گئے لیکن اگلے روز جہانگیر ترین کیساتھ چلنے کا اعلان کردیا ۔

جہانگیر ترین کی جانب سے پرویز خٹک سمیت متعدد رہنما ئو ں سے رابطے کے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سردار تنویر الیاس ، اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری شامل ہیں تاہم یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پرویز خٹک پر الزام لگانے کے بعد الیاس تنویر کیسے ان سے مذاکرات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔