ہومبریکنگ نیوزالیکشن کب ہوں گے،فیصلہ میں کروں گا ،آصف زرداری

الیکشن کب ہوں گے،فیصلہ میں کروں گا ،آصف زرداری

لاہور:پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرواسکے اب انتخابات اس وقت ہوں گے جب میں کروائوں گا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہائوس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرزسے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنیکا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونیوالی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ہماریدورمیں زرمبادلہ ذخائر24ارب ڈالرہوگئے تھے،معیشت سنبھال کر زرمبادلہ ذخائر100ارب ڈالرتک پہنچا ئو ں گا،14سال جیل میں معیشت پربہت سی کتب کا مطالعہ کیا،سارے دکھ درددورہوجائیں گے،صبرکاوہ پھل ملے گاجس کاآپ کواندازہ ہی نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمیں نے ہمیشہ جدوجہدکی،کارکن صبرکریں،الیکشن تب ہوں گے جب میں کرا ئوں گا،یہ2ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے۔ دوسری جانب آصف زرداری سے ملاقات کے بعد کانبوخان برہمانی، محمد صادق شورو اورسابق صوبائی وزیرڈاکٹرسکندرشوروپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔