ہومبریکنگ نیوزنئی جماعت رجسٹرڈکروانے کا معاملہ: ترین گروپ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

نئی جماعت رجسٹرڈکروانے کا معاملہ: ترین گروپ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا

لاہور:نئی جماعت رجسٹرڈ کروانے کے معاملے پر ترین گروپ تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، گروپ یا نئی سیاسی جماعت پر فیصلہ کرنے کے لیے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا۔ ذرائع ترین گروپ کے مطابق جہانگیر ترین کی زیرصدارت اجلاس میں نئی سیاسی پارٹی بنانے یا گروپ رجسٹرڈ کرواںے پر فیصلہ ںہ ہو سکا، حتمی فیصلے کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے کچھ ارکین پارٹی رجسٹرڈ کروانے کے حامی ہیں جبکہ دیگر اراکین نے گروپ رجسٹرڈ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

ان اراکین کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت حکومت کے اتحادی ہیں، نئی پارٹی رجسٹرڈ کروانا قبل ازوقت ہو گا، نئی پارٹی کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی، عوام دوست پارٹی یا پاکستان انصاف پارٹی تجویز کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ عوام دوست پارٹی کے نام کی تجویز منظر عام پر آنے کے بعد اس نام سے رجسٹرڈ جماعت کے سربراہ سامنے آ گئے۔ عوام دوست پارٹی کے چیئرمین چوہدری جہانزیب نے بیان جاری کیا ہے کہ عوام دوست پارٹی پہلے سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اور سیاست میں سرگرم ہے، تمام صوبوں میں ہمارا سیٹ اپ کام کررہا ہے، لہذا ہمارے نام کو استعمال نہ کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔