ہومٹاپ سٹوریشہداء پاک فوج کے والدین کا قوم کو دکھ بھرا پیغام

شہداء پاک فوج کے والدین کا قوم کو دکھ بھرا پیغام

راولپنڈی(سب نیوز) شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کی والدہ محترمہ نے قوم کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئےکہا’’میں بحیثیت پاکستانی یہ کہنا چاہوں گی کہ جب فوج کے جوان اپنی سرحدوں پہ اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے، اپنی قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینےسے دریغ نہیں کرتا تو یہ عزت ایک ماں کی یا ایک گھر کے خاندان کی نہیں ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی ہے، پوری قوم کی ہے، پورے ملک کی ہے۔ ایک شہید ہونے والے کی فیملی کا درد میرے دل سے پوچھو، میں نے بھی اپنے جوان 22 سال کے لختِ جگر کو کھو دیا لیکن مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا‘‘۔

کیپٹن عبدالولی شہید کے والد عثمان علی نے کہا’’خدا کے لیے وطن سے محبت کرو، یہ ہمارا ملک ہے اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ پاکستان نہیں تو ہمارا نام و نشان نہیں ہو گا۔ میرا خصوصی پیغام ہے تمام پاکستانیوں کے لیے کہ اپنے شہداء سے محبت کرو اور ملک سے محبت کرو۔ ملک کو توڑو نہیں، ملک کو مت توڑو یہ ہماری پہچان ہے، ہماری شان ہے‘‘۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔