ہومپاکستانمنڈی بہاؤالدین، ماتم سے واپس آنیوالوں کی صف ماتم بچھ گئی

منڈی بہاؤالدین، ماتم سے واپس آنیوالوں کی صف ماتم بچھ گئی

منڈی بہاؤالدین(سب نیوز)منڈی بہاءالدین میںڈمپراورمسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتيجے ميں تين خواتين سميت چارافراد جاں بحق ہوگئے۔

ريسکيوحکام کا کہنا ہےکہ منڈی بہاءالدین میں ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں ڈرائیوراور3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ريسکيو حکام نے حادثے میں 13زخمیوں کو اسپتال منتقل کرديا ہےجبکہ ڈمپرکا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

ریسکو حکام کا کہنا ہے مسافروین میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور فوتگی سے واپس آرہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔