ہومپاکستانوفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت

نیویارک(سب نیوز) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ جنرل اسمبلی ہال میں پاکستان کے لیے مختص نشستوں پر پاکستانی وفد کے دیگر ارکان کے ہمراہ موجود رہے۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی و علاقائی امن، سفارت کاری، پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، عالمی معاشی چیلنجز اور دیگر اہم عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت نیویارک میں پاکستان کی اہم سفارتی و اقتصادی سرگرمیوں کا حصہ تھی، جس کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اور سرمایہ کاری ترجیحات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا موقع ملا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔