اسلام آباد(سب نیوز )صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس احسن ظفر بختاوری کی صدارت میں اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کے صدور کا اجلاس،اس موقع پر مارکیٹوں میں سی ڈی اے کی طرف سے تعمیراتی کاموں کے اجرا کے امور پر غور کیا گیا،اجلاس میں اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں کے صدور اور عہدیداران شریک ہوئے،تعمیر و مرمت کے کاموں کے لیے پہلے مرحلے میں مختلف مارکٹیوں کا انتخاب کیا گیا ،جن میں جی نائن مرکز،آبپارہ مارکیٹ،جی الیون مرکز ،ایف ٹین مرکز،ایف الیون ،مرکز ،ایف سیکس مرکز اور میلوڈی مارکیٹ ،جی الیون شامل ہیں۔اجلاس میں سی ڈی اے کے ساتھ تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کوارڈینیشن کیلئے 5فوکل پرسنز کا انتخاب بھی کیا گیا جن میں صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری،چیئر مین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک،سابق صدر اعجاز عباسی،صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ اور خالد چوہدری شامل ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مارکیٹوں کے صدور اپنے مسائل کے حوالے سے چیمبر کو تحریری طور پر آگاہ کریں گے تاکہ سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسائل حل کیے جائیں
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد کی پوری بزنس کمیونٹی چیئر مین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل کی مشکور ہے جنہوں نے مارکیٹوں میں تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ہمارے درینہ مسئلے پر توجہ دی،ہم اس حوالے سے مرحلہ وار کام کریں گے،،انہوں نے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے صدور اور دیگر عہدیدار چیمبر اور سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کریں تا کہ اس مسائل کا خاتمہ ہو،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی مارکیٹوں میں تعمیراتی کام کافی عرصے سے نہیں کیے گئے اس وجہ سے مارکیٹوں کی صورتحال ابتر ہے،سوریج اور کارپٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے صفائی کے مسائل بھی سنگین ہو چکے ہیں،مجھے امید ہے سی ڈی اے کے اس اقدام سے ان مسائل پر ہم جلدی قابو پا لیں گے،ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کہا کہ اسلام آباد بطور دارالالحکومت ہمارے ملک کے ماتھے کا جھومر ہے،ہمیں اس شہر کوصفائی سمیت ہر لحاظ سے مثالی شہر بنانے کی ضرورت ہے،سی ڈی اے کی طرف سے یہ اقدام تمام تاجر برادری کیلئے موقع ہے کہ ہم اپنی مارکٹیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا مکمل تعاون پیش کریں۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ میں صدر اسلام آباد چیمبر اور چیئر مین سی ڈی ا ے کا مشکور ہوں کہ اس درینہ مسئلے پر توجہ دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ آبپارہ اسلام آباد کی سب سے پرانی مارکیٹ ہے مگر تعمیراتی کام نہ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر بھی ہے،تاجر برادری اسی اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے گی تو ہمارے مسائل حل ہوں گے۔اجلاس میں سابق صدور ظفر بختاوری،اعجاز عباسی، سمیت سردار طاہر محمود،خالدچوہدری ،طاہر عباسی ،راجہ جاوید اقبال،اسد عزیز،احمد خان،راجہ حسن اختر،شہزاد شبیر عباسی،ظاہر عباسی،عبدالرحمن صدیقی، نعمان احمد۔ راجہ جاوید اقبال،ناصر محمود،عابد عباسی، اظہر اقبال، زاہد قریشی،چوہدری بابر،چوہدری ۔ محمد علی، حاجی ظفر، احمد خان،نعیم اقبال اور راو فیصل بھی شریک ہوئے۔
