ہومآزاد کشمیرپاک فوج کا ٹرک دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید

پاک فوج کا ٹرک دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید

اسلام آباد(سب نیوز) وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے چار جوان شہید ہوگئے۔

نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔