لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے بڑے بھائی عامر ڈار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔عامر ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، سیاست کی وجہ سے کاروباری نقصان ہوا، میں سیاست کو آج سے چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے، عثمان ڈار اور عمر ڈار کا اپنا فیصلہ ہوگا، میرا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں۔
عثمان ڈار کے بڑے بھائی عمر ڈار نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

