Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومشوبزمیرا ’ تمغہ امتیاز ‘ مہوش حیات کو دیا گیا: حسیب پاشاکا دعویٰ

میرا ’ تمغہ امتیاز ‘ مہوش حیات کو دیا گیا: حسیب پاشاکا دعویٰ

پاکستان کے مشہور ڈرامے ’عینک والا جن‘ میں ہامون جادوگر کا کردار نبھانے والے حسیب پاشا نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ مجھے دیا جانے والا ’ تمغہ امتیاز‘اداکارہ مہوش حیات کو دے دیا گیا۔
حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے حسیب پاشا سے سرکاری سطح پر ملنے والے اعزازات سے متعلق سوال کیا۔
میزبان کے جواب میں حسیب پاشا نے بتایا کہ سابق چیئرمین الحمرا عطا الحق قاسمی میرا ڈرامہ عینک والا جن 3 سے 4 مرتبہ دیکھ چکے ہیں انہیں جب چیئرمین بنایا گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ جتنا کام آپ کرچکے ہیں، آپ کو پرائڈ آف پرفارمنس ملنا چاہیے،ان کی بات سن کر میں حیران ہوا لیکن ساتھ ہی بہت خوش ہوگیا ۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کا نام 16 رکنی کمیٹی سے منظور کروانے کے بعد اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے۔
حسیب پاشا نے بتایا کہ اسلام آباد میں میرا نام اس اعزاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ، چار سال تک میرا نام اس اعزاز کیلئے بھیجا جاتا رہا لیکن اعزاز دیے جانے والے دن میرا ایوارڈ کسی انتقال کرجانے والے فنکار کو دے دیا جاتا۔
حسیب پاشا نے دوران انٹرویو شکوہ کیا کہ اس کے بعد مجھے بتایا گیا کہ ایک ڈرامہ سیریل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کو میرا ایوارڈ دے دیا گیا جس پر میں نے سوچا جو بندہ 40 سال سے بچوں کیلئے کام کررہا ہے اس کیلئے کوئی اعزاز نہیں اور اس کی جگہ ایک سیریل کرنے والی اداکارہ کو یہ اعزاز دے دیا گیا کیوں کہ اس سیریل میں اس اداکارہ نے خوبصورت پرفارمنس دی تھی ، ایک بچی کو یہ ایوارڈ دیا گیا کچھ تو خیال رکھنا چاہیے مجھے سمجھ نہیں آتا اسلام آباد میں کون سے شہنشاہ جنات بیٹھے ہیں جو میرا نام نکال دیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔