ہومUncategorizedوزیراعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے لیے پانی کی فراہمی سے متعلق کے 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے کے 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

K-IV منصوبے سے کراچی کو پہلے مرحلے میں روزانہ 260 ملین گیلن پانی کی سپلائی میسر ہوگی۔ کراچی شہر میں اس وقت 1200 ملین گیلن یومیہ پانی کی طلب ہے۔ کراچی کے لیے واٹر بورڈ کو حب ڈیم اور کینجھر جھیل (دریائے سندھ) سے تقریبا 600 ملین گیلن پانی یومیہ فراہم ہوتا ہے۔ K-IV مجموعی طور پر کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی کی رسد تین مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔