ہومبریکنگ نیوزپاکستان ہماری ریڈ لائن ہے کوئی سیاسی لیڈر نہیں،حنیف عباسی

پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے کوئی سیاسی لیڈر نہیں،حنیف عباسی

اسلام آباد()وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی و سینئر رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کوئی سیاسی لیڈر ریڈ لائن نہیں بلکہ پاکستان اور افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہیں جو اس سے کراس کرے گا اس کو منہ کی کھانی پڑے گی۔مضبوط فوج کسی بھی ملک کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے،9مئی کا واقعہ ہماری سلامتی کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں یوم تکریم شہداء کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

تقریب سے اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری،چیئر مین فاؤنڈر گروپ خالد اقبال ملک،صدر سمال چیمبر قاضی الیاس نے بھی خطاب کیا۔جبک۔تقریب میں سنیٹر جنرل عبد القیوم،سابق صدر اعجاز عباسی،میاں اکرم فرید،چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید،ایگزیکٹیو ممبران،ا سلام آباد کی بزنس کمیونٹی،تاجر رہنماؤں،مارکیٹ کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شہداء پاکستان ہمارا فخر اور قوم کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی شہداء کی قربانیوں کے بغیر نا مکمل ہے،شہیدوں اور غازیوں کی ہی بدولت پاکستان کے شہر اور دیہات امن محسوس کر تے ہیں

، شہیدوں،غازیوں اور ملک کیلئے لڑنے والے سپاہیوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت جرم ہے،9مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے،ہم ان چہروں کو کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے قوم کے ہیروز کی نشانیوں کی توہین کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے کا کہ پاکستان فوج ہماری ریڈ لائن ہے،پاکستان فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں،پوری بزنس کمیونٹی سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، 9مئی کے واقعہ سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

ہمارے ازلی دشمن نے سول وار کرانے کی کوشش کی مگر سیاسی اور فوجی قیادت نے اس سازش کو حکمت عملی اور دانش سے ناکام بنا یا۔ہمارا عزم ہے کہ ہم جانیں قربان کر یں گے لیکن دشمن کے آگے نہیں جھکیں گے،مضبوط افواج پاکستان کی وجہ سے ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ وزیر اعظم نے یوم تکریم شہداء کا اعلان کر کے شہیدوں کی قربانیوں کی لاج رکھی ہے۔،1947سے لے کر آج تک پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والے ایک ایک فرد،سپاہی اور شہید کا قوم پر قرض ہے

،پڑوسی ملک کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کے واقعات ہوں یا دہشت گردی کا ناسور ہو،شہیدوں نے ہمیشہ پہلی صف میں کھڑے ہو کر ہر آزامائش کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ 9 مئی کے شرمناک واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، بحثیت قوم ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی تمام توانائی جمع کرکے ایسے اقدام کریں گے کہ یہ واقعہ دوبارہ کبھی رونما نہ ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈ نزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،چیئر مین فاؤنڈر گروپ خالد اقبال ملک اورسمال چیمبر کے صدر قاضی الیاس نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اور فوجی املاک کو جلانا غداری کے زمرے میں آتا ہے،

جو شرپسند ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں آرمی ایکٹ کے تحت بزائیں ہونی چاہئیں۔تقریب کے آخری میں ظفر بختاوری نے اسلام آباد میں شہداء پاکستان کی یادگار تعمیر کرنے کی قراردار پیش کی جس سے متفقہ طور پر منظورکیا گیا،انہوں نے اعلان کیا کہ یاد گار اسلام آباد چیمبر تعمیر کرے گا۔تقریب کے بعد اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں افواج پاکستان اور شہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی،جس میں اس عزم کا اظہا ر کیا گیا کہ پاکستان فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔