ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار


راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کیا گیا تاہم جیسے ہی وہ باہر نکلے، انہیں پولیس نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا اور لاہور منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیاتھا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دیاتھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کی رہائی کا حکم دیاتھا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 9 مئی واقعات کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔