ہومبریکنگ نیوزنو مئی کے پرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی کہاں تیار کی گئی؟اہم ترین تفصیلات سامنے آ گئیں

نو مئی کے پرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی کہاں تیار کی گئی؟اہم ترین تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور: جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ مبینہ طور پر 8 مئی کو زمان پارک میں تیا رکیا گیا۔ تکنیکی تجزیے اور جیوفینسنگ سے انکشاف ہوا ہے کہ اعلی قیادت کا حملہ آوروں سے رابطہ تھا۔جیو فینسنگ کے مطابق عمران خان کے زمان پارک سے 6 اہم شخصیات سے رابطوں کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاس بلوے میں 154 موبائل نمبرز سامنے آئے، یاسمین راشد، حماداظہر اور محمودالرشید بلوائیوں سے رابطے میں رہے، اعجاز چوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس بھی بلوائیوں سے رابطے میں رہے، 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنما ئوں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔ یاسمین راشدکا رابطہ بذریعہ کالز 41 بار ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں، محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے، اعجاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی 50 کالز ریکارڈ میں آئیں، سلم اقبال16جب کہ مراد راس نے 23 کالز جناح ہا ئوس میں موجود بلوائیوں کوکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔