ہومٹاپ سٹوریبدلتی سیاسی صورتحال:جہانگیر ترین اہمیت اختیار کر گئے

بدلتی سیاسی صورتحال:جہانگیر ترین اہمیت اختیار کر گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈال لیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے پارٹی کے کئی رہنماں نے ملاقاتیں کی ہیں اور ایک ہفتے کے دوران ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقات کرچکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلا گھیرا کیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے کئی رہنماں نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔