ہومبریکنگ نیوزپر تشدد واقعات:مذمتی قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی

پر تشدد واقعات:مذمتی قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل سلیم نے 9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ قرار داد کے متن کے مطابق ایوان 9 مئی کو پر تشدد واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے، جی ایچ کیو، کور کمانڈرہا ئوس اور تاریخی اشیا کو آگ لگائی گئی، شہدا کی یادگار، تاریخی عمارات اور مساجد کو آگ لگائی گئی۔ ایوان آرمڈ فورسز، سکیورٹی ایجنسیز کی غیر متزلزل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔