اسلام آباد،رمضان المبارک میں کورونا کا پھیلا وروکنے کیلئے این سی او سی نے ملک بھر میں سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت (این سی او سی)کا اہم اجلاس ہوا،جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور رمضان المبارک میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ ان فیصلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاون لگایاجائے،لاک ڈاون کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیرضروری نقل وحرکت پرپابندی ہوگی،وفاق کی اکائیاں اضلاع اورشہروں میں بیماری کا پھیلا ودیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں، وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے مزید سخت اقدامات بھی کرسکتی ہیں۔رمضان المبارک کے دوران کورونا کے تدارک کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرقسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی،ہر طرح کی ان ڈور اور آٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی، سینما، مزارات اور پبلک پارکس مکمل طورپربندرہیں گے۔این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہر قسم، کے بازار ، مارکیٹیں اور شاپنگ مال صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمام نجی و سرکاری بینکوں کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10سے4 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو بینک صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے، اس کے علاوہ تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔ملک بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائیگا، رمضان میں رش سے بچنے کیلئیاضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر25 اور26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہے گی۔ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا۔
رمضان المبارک میں ملک بھرمیں سخت ایس او پیزکے ساتھ وسیع لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
