ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار ،طلا ئی زیو رات اور نقدی برآمد

سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار ،طلا ئی زیو رات اور نقدی برآمد

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایس ایس انوسٹی گیشن عطا الرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، دوکا نوں کے تا لے تو ڑ کر چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے طلا ئی زیو رات اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 31عدد مو با ئل فون اور لیپ ٹاپ و دیگر اشیا برآمد بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے تھانہ گو لڑ ہ، رمنااور کو رال کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیر نگر انی سب انسپکٹر ظفر اقبال اور ٹیم نے کی۔ ملزمان میں گل عالم ,مدثر اصغر اور رحمت اللہ عرف خا ن شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔