ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں کیا جاسکتا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے، آئین ہر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، کبھی ہزاروں کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔