ہومبریکنگ نیوزآپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، چیف جسٹس

آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں۔
سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی وقت بعد آپ میری عدالت آئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں، ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ادب و اخلاق کے بغیر مزا نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔