ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسلام آباد پولیس نے اہم پارٹی رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو تھری ایم پی او کے تحت وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔