ہومبریکنگ نیوزفرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں ڈالا، کاروباری معاملات کیلئے دبئی جانا چاہتا ہوں۔ ایف آئی اے نے حکومت احکامات پر ائیرپورٹ پر روک لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے وفاقی حکومت سمیت اداروں کا موقف سننے کے بعد فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ فرخ حبیب کو گزشتہ ماہ دبئی جانے سے لاہور ائیرپورٹ کے حکام کی جانب سے روکا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔