لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
جسٹس صفدر سلیم شاہد نیعمران درخواست پر سماعت کا آغاز کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران خان کدھر ہیں؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت نہیں ہے، اگر عدالت حکم کرے تو وہ 11 بجے کے بعد پیش ہوجائیں گے۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں 9 مئی اوراس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخاست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عدالت پولیس کو گرفتار کرنے سے روکے اور 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمران خان پر 9 مئی کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
