ہومبریکنگ نیوزفوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے: فواد چودھری

فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد فواد چودھری نے کہا ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے فواد فواد چودھری سے سوالات کیے جس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ رویہ کیسا رہا کیا دبا وڈالا جا رہا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کرتے ہیں۔
فواد فواد چودھری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی پہلے بھی مذمت کی ہے، ہم جیل میں تھے،گرفتارتھے،نہیں پتا باہرکیا ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ جیل میں اگر کوئی اہم ملاقات ہوتی تو یہ حال ہوتا؟ دوران گرفتاری کل فیملی سے رابطہ ہوا، کیس ہی مذاق ہے، یہاں سے نکلیں گے توکسی اور مقدمے میں گرفتارکرلیں گے، 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔