اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے، جس میں وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا جسے بعد میں ملتوی کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
