ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں جاری،فیاض الحسن چوہان گرفتار،شیخ رشید روپوش

پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریاں جاری،فیاض الحسن چوہان گرفتار،شیخ رشید روپوش

راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کر لیا جبکہ شیخ رشید کو پکڑنے میں ناکام رہی۔بتایا گیا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب پولیس نے لال حویلی میں چھاپہ مارا لیکن شیخ رشید کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لال حویلی میں ایلیٹ فورس کے سیکڑوں اہلکار داخل ہوئے ہیں ، پولیس اہلکار مجھے اور راشد حفیظ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پولیس نے اسلام آباد میں بھی کارروائی کی ہے، یہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہے؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔