ہومپنجابممکنہ ہنگامی حالات:لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید7 روز کی توسیع

ممکنہ ہنگامی حالات:لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید7 روز کی توسیع

لاہور:لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت دھرنا، ریلی، جلوس اور احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہیکہ دفعہ 144 کا نفاذ کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2023 کے تحت کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔