ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کی ہے۔
ریفرنس کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت شازیہ ثوبیہ سومرو نے پیش کی اور اس میں چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایوان نے اس تحریک کو متفقہ طور پر منظور کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔