ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی گرفتاری پر توڑ پھوڑ،تمام شرپسند عناصر کی فہرست جاری

عمران خان کی گرفتاری پر توڑ پھوڑ،تمام شرپسند عناصر کی فہرست جاری

اسپیشل برانچ کی طرف سے پورے پنجاب میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد، جلا گھیرا میں ملوث تمام شرپسند عناصر کی فہرست جاری
دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاوس لاہور میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کرنے والے 340 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جناح ہاوس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی، ایم ایم عالم ائیرفورس بیس میانوالی،موٹر وے، سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملہ کرنے والے، گاڑیاں اور عمارتیں جلانے والے قانون کے شکنجے میں آنے لگے اور شرپسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کرنے کا عمل ہر گزرتے لمحے تیز ہونے لگا۔
جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث 70 سے زیادہ افراد پکڑے گئے جب کہ ڈنڈے اور پتھر برسانے والوں کی تصویریں بھی جاری کی گئی ہیں، تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاونٹس سے شرپسندوں کی شناخت کی گئی۔
دوسری جانب کورکمانڈر ہاوس لاہور سے کور کمانڈر کی وردی لے جانے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

1 12 scaled
2 10 scaled
3 10 scaled
4 10 scaled
5 1 scaled
6 1 scaled
8 1 scaled
9 1 scaled
10 1 scaled
11 1 scaled
12 1 scaled
13 1 scaled
14 1 scaled
15 1 scaled
16 1 scaled
17 1 scaled
18 scaled
19 scaled
20 scaled
21 scaled

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔