ہومبریکنگ نیوزپی ڈی ایم کا احتجاج،ریڈ زون میں داخلے کیلئے ٹریفک پلان جاری

پی ڈی ایم کا احتجاج،ریڈ زون میں داخلے کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد:پی ڈی ایم کا احتجاج،ریڈ زون میں داخلے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے 5 میں سے 2 راستے کھلے ہیں،ریڈ زون کیلئے میریٹ ہوٹل یا سرینا چوک کا راستہ اختیار کیا جائے۔مارگلہ روڈ، نادرا چوک اور ڈی چوک کے راستے بند ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی سپریم کورٹ کے باہرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی چوک اوراطراف کوکنٹینرزلگا کر سیل کردیا گیا۔
پولیس کی بھاری نفری بھی سپریم کورٹ کے باہرسکیورٹی پرمامورہے۔سپریم کورٹ کے باہر ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے آج سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔