اسلام آباد (سب نیوز )پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرلی۔ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شیرپا مانٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ساجد سدپارہ نے اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش کو پورا کردیا۔ ساجد سدپارہ تمام 14 بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ساجد سدپارہ اناپورنا، کے ٹو، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بغیر آکسیجن سر کر چکے ہیں۔
دوسری طرف پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے مانٹ ایورسٹ سر کر لیا۔نائلہ کیانی دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں۔پاکستانی خاتون کوہ پیما نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج 14 مئی اتوار کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئیں۔ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔وہ اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔نائلہ کیانی اس سیزن میں مانٹ لوٹسے بھی سر کریں گی
صدر الپائن کلب ابو ظفر صادق نے اس کامیابی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر ساجد سدپارہ ، نائلہ کیانی اور نازیہ آزاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
