اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جماعتوں نے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کی درخواست جمع کرا دیں۔
ڈپٹی کمشنر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ڈی چوک میں اجتماع صبح دس بجے ہوگا لہذا دھرنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ دھرنے کے حوالے سے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بھی کیے جائیں۔
واضح رہے کہ جمیعت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب، اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے جبکہ اہم تنصیبات اور عمارتوں کی سیکیورٹی کے لیے فوج پہلے سے ہی تعینات ہے۔ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
