ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس عمران کی محبت میں مبتلا،آئین شکنی کے فیصلے پر عمر عطا بندیال کی تصویروں پر جوتیاں مروائی گئیں،مریم اورنگزیب

چیف جسٹس عمران کی محبت میں مبتلا،آئین شکنی کے فیصلے پر عمر عطا بندیال کی تصویروں پر جوتیاں مروائی گئیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے تین دن میں جو کچھ ہوا اس سے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، پی ٹی آئی کے مسلح جتھوں نے تین دن جو کیا یہ سیاسی احتجاج نہیں تھا، پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے تحت مسلح جتھوں کے ذریعے حالات خراب کئے، ایمبولینسوں سے مریضوں کو نکال کر باہر پھینک دینا اور ایمبولینسوں کو جلانا عوامی ردعمل نہیں ہوتا، سکول، مساجد اور سرکاری املاک جلانا عوامی ردعمل نہیں ہوتا، یہ فسادی، فتنہ ہمارے ملک کو دیمک کی طرح کھا رہا ہے، زمان پارک وارنٹ لے کر گئے تو پٹرول بم پھینکے گئے ،پولیس نے ذمہ داری کے ساتھ صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال ملکی معیشت کیساتھ کھلواڑ کیا گیا،فارن پالیسی، معیشت، سی پیک سمیت کوئی ایسا شعبہ نہیں جو عمران خان نے تباہ نہ کیا ہو، ان کے دور میں جب ان سے کوئی سوال پوچھے تو یہ اسے سزائے موت کی چکیوں میں بھیج دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر گندی شلواریں لٹکائیں گئیں ،گندی شلواریں لٹکانے والے کو ثاقب نثار نے صادق اور امین قرار دیا ۔انہوںنے کہا کہ اگر ہمارا مقصد سیاسی انتقام ہوتا تو ہم 14 مہینے انتظار نہ کرتے،باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتارکیا گیا،بھائی کے سامنے بہن کو جیل میں ڈالا گیا یہ سب عمران خان کے کہنے پر ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ اور عدلیہ ریاست کے تین ستون ہیں، ریاست کی رٹ قائم کرنا تینوں ستونوں کی ذمہ داری ہے، ریاست میں جوڈیشری اتنا ہی کردار ہے جو پارلیمنٹ کا ہے ،انہی چیف جسٹس کو کہا تھا کہ اسی عمران خان کیخلاف آپ نے آئین شکنی کا فیصلہ دیا تھا تو آپکی تصویروں پر لندن میں جوتیاں مروائی گئی تھیں۔ انکویہ بھی کہا تھا جو کچھ عمران خان اپنے محسنوں کیساتھ کرتے ہیں اسکو بھی دیکھ لیں جس کی مثال جنرل قمر باجوہ ہیں، باجوہ نے عمران کو سلیکٹ کر کے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایا تو ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،عمران خان نے اپنے محسنوں کے ساتھ جو کیا وہ سب کے لئے عبرت کا باعث ہے، جہانگیر ترین، علیم خان، نعیم الحق سمیت کوئی بھی عمران خان کا محسن ان سے نہیں بچا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیف جسٹس عمران خان کی محبت میںمبتلا ہیں،کسی ملزم کو کٹہرے میں کھڑا کر کے کیا کسی چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان پر جتنے کیسز لگے تھے سب میں ضمانت مل گئی ، مریم نواز کو ہائیکورٹمیں بولنے کی اجازت نہیں دی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدم اعتماد کینسل کرانے کیلئے ایوان صدرمیں میٹنگ کراتے رہے ،عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے جنرل باجوہ کو تاحیات توسیع دینے کی آفر کی،جب وہ نہیں مانے تو اگلے روز جلسے میں انہوں نے کہا کہ نیوٹرل جانور ہوتا ہے،عمران خان پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں، ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے نیب قانون کے تحت90دن تک نظربندی کی سماعت نہیں ہوتی تھی ،ہم نے قانون میں تبدیلی کی جس کا فائدہ عمران خان اٹھا رہے ہیں ۔سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کے سوال پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم کل دھاوا بولنے یا پٹرول بم پھینکنے نہیں آرہے ،ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹے گا،پر امن احتجاج ہوگا،ہم سپریم کورٹ دھاوا بولنے یا پٹرول بم پھینکنے نہیں جا رہے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کریں گے، ہم سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی اجازت کا انتظارکر رہے ہیں، ۔انہوںنے کہا کہ عمرانخان کے حکم پر شہبازشریف کودوران قید نماز پڑھنے کیلئے کرسی بھی نہیں دیتے تھے،مریم نواز کیساتھ جیل میں بدتر سلوک کیا گیا،عمران خان مکافات عمل سے گزر رہے ہیں،یہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیماری کا تمسخر اڑاتے تھے، اب بالٹی سر پر ڈالے ویل چیئر پر عدالت کے چکر لگاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔