ہومبریکنگ نیوزپی ڈی ایم کا دھرنا: کراچی سے بڑا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ

پی ڈی ایم کا دھرنا: کراچی سے بڑا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ

کراچی (سب نیوز) حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کے دھرنے کیلئے کراچی سے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو کر رہے ہیں جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ قافلے کا پہلا پڑاؤ حیدرآباد میں ہو گا جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کل صبح اسلام آباد پہنچے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کا آئین ، معیشت اور جمہوریت کو عمران خان کیلئے داؤ پر لگا دیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔