راولپنڈی(سب نیوز)جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنیوالے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ،چار خواتین سمیت14 افراد کی تصویر بھی جاری کردی گئیں ،تحقیقات کا عمل تیز کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد برپا ہونیوالے ہنگاموں کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کی تصاویرجاری کردی گئی ہیں ۔
ان میں چار خواتین سمیت 14افراد شامل ہیں جن کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ان ملزمان کیخلاف تحقیقات تیز کردی گئی ہیں ۔
جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والوں کی شناخت حماد خان، افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض، عابد ملک،عاصم خورشید، زاہد علی شاہ، کاشف خان، منیزا احمد، جہانگیر احمد، محمدعثمان، ابوبکر، پیرزادہ شہباز ناصر اور انصر جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔
