ہومتازہ تریناسلام آباد سے گرفتار تحریک انصاف کارکنان پر مزید 8مقدمات درج

اسلام آباد سے گرفتار تحریک انصاف کارکنان پر مزید 8مقدمات درج

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے، پارٹی کے اسلام آباد سے گرفتار کارکنان پر مزید 8مقدمات درج کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کارکنان پر مزید 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔کارکنان پر تھانہ رمنا، ایس پی انڈسٹریل ایریا کے دفتر پر حملے کے مقدمات دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں، تھانے پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ رمنا اور ایس پی آفس کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے 4 لیپ ٹاپس، 8 کمپیوٹرز، 5 پرنٹرز، 12 موٹر سائیکلیں و دیگر سامان لوٹا اور آگ لگائی، ملزمان نے ایس پی دفتر میں 30 لاکھ مالیت کے جنریٹر کو بھی آگ لگائی۔سرکار کی مدعیت میں درج مقدمات میں دہشت گردی سمیت 12 سنگین دفعات شامل ہیں۔
ایس پی آفس پر حملے میں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عامر مغل سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، دونوں مقدمات میں 500 کے قریب نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔