اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرط پر پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلز کی لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ہاوسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والے نان فائلرز کے لیے ٹیکسز کی شرح دگنی کی جائے گی، اس وقت فائلرز کے لیے پلاٹ کی خرید و فروخت پر 2 فیصد ود ہولڈنگ اور 2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کے مطابق پلاٹ کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کے لیے 7 فیصد ود ہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔
بجٹ میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹس میں فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ اگلے ماہ پیش ہونا ہے ۔
آئی ایم ایف شرط پر پلاٹوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
