اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مہلک وائرس میں مبتلا 58افراد انتقال کرگئے جبکہ مزید 4ہزار 584افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔مہلک وائرس سے 15 ہزار 501افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں اب تک سات لاکھ 25ہزار 602افراد وائرس کا شکار ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 514 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 380، خیبر پختونخوا 99 ہزار 595، پنجاب 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 126، بلوچستان 20 ہزار 321، آزاد کشمیر 14 ہزار 594 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس:پاکستان میں مزید 58اموات، 4ہزار 584نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
