اسلام اباد(آئی پی ایس )قبضہ مافیہ کے خلاف جناح سپر مارکیٹ کے دوکاندار اور تاجر سامنے آگئے ،تفصیلات کے مطابق جناح سپر مارکیٹ کے دوکانداروں کی تھانہ کوہسار میں دی گئی مشترکہ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ گول مارکیٹ میں ا یک دھائی سے جاری غنڈی راج ختم کیا جائے ،درخواست میں چاند رات کو ایک خاندان کی خواتین اور بچوں پر تشدد کی تصدیق اور شدید مذمت کی گئی ہے ،تھانہ کوہسار میں دی گئی درخواست کے مطابق ملوث افراد کا آئے دن کا معمول ہے۔ گول مارکیٹ کی بیشتر دوکانیں مری سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کی ہیں جنہوں نے مشترکہ
طور پر پیشہ ور غنڈے ویٹروں کے روپ میں بھرتی کر رکھے ہیں۔ عام خریداروں کو نہ تو گاڑی پارک کرنے کی اجازت ہے اور نہ ہی سرکاری پارک میں بیٹھنے کی سرکاری پارک اور عام کارپارکنگ پر عباسی مافیہ کا قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ،اگر پولیس موقعہ پر نہ پہنچتی تو گول مارکیٹ کے غنڈے متاثرہ خاندان کو جان سے مار دیتے۔
