ہومبریکنگ نیوزلکی مروت، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دہشتگرد جہنم واصل

لکی مروت، سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں دہشتگرد جہنم واصل

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بروقت کارروائی کے باعث ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔لکی مروت میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ ہوا، مقابلہ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مشتبہ حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔ ادھر حکام کے مطابق ایک انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔