جدہ:مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سعودی عرب میں پارٹی رہنما انجینئرامیرمقام نے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازبھی شریک تھیں۔ نوازشریف نیامیرمقام کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباددی ، جبکہ امیرمقام نے بھی نوازشریف اورمریم نوازکوعمرہ کی مبارکباددی ۔
ملاقات میں میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال،کے پی میں پارٹی امورپرگفتگو کی گئی۔نوازشریف نے ا نجینئرامیرمقام کی پارٹی کیلیے کاوشوں کوسراہا،اور انہیںپارٹی میں ڈسپلن ہرحال میں برقراررکھنے کی ہدایت کی۔ امیر مقام نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت نے ملک کو لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی سے نجات دلائی،ملک میں موٹرو ے کا جھال بچھاکرمعاشی استحکام لائے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو جلد بحرانوں سے نکا لیں گے۔
