Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور سعودی عرب کی عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، شیخ رشید احمد

پاکستان اور سعودی عرب کی عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔وہ بدھ کو پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید آلمالکی سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔کراچی میں 2011میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت سے متعلق ملزمان کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشت گردی کی بد ترین کاروائی تھی،واقعے کا بظاہرمقصد پاکستان سعودیہ عرب تعلقات کو خراب کرنا تھا، دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ملزمان قانون سے بچ نہیں سکیں گے،ملزمان کو قرار واقعی سزا دینگے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کوئی بھی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات باہمی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔وزیر داخلہ نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک تمناں کااظہار بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔