ہومبریکنگ نیوزکرپشن کیس : مونس الٰہی کے قریبی دوست زبیر خان گرفتار

کرپشن کیس : مونس الٰہی کے قریبی دوست زبیر خان گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے قریبی دوست زبیر خان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کرلیا۔
زبیر خان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں پرویزالٰہی ، مونس الٰہی ، محمد خان بھٹی اور زبیرخان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے، پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے ایک غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض ساڑھے 12 کروڑ روپے رشوت وصول کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الٰہی کے دوست زبیر خان نے کروائی، غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض پرویز الٰہی نے ساڑھے 6 کروڑ روپے وصول کیے، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ جب کہ زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پرویزالہی، مونس الہی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی انان قمر پر دبا ڈال کر 2 ارب 90کروڑ روپے کی فوری ادائیگی کروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔